14 ویں سٹیٹ بینک گورنر کپ انٹر بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18 کا افتتاح

ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن کے مختلف بینکوں کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، فائنل 25 اکتوبر کو ہو گا ،افتتاحی میچ میں زرعی ترقیاتی بینک ٹیم کا شاندار کامیابی

پیر 16 اکتوبر 2017 21:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) 14 ویں سٹیٹ بینک گورنر کپ انٹر بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18 کا افتتاح کردیا گیاٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن کے مختلف بینکوں کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ اس کا فائنل 25 اکتوبر کو ہو گا ،افتتاحی میچ میں زرعی ترقیاتی بینک ٹیم کا شاندار کامیابی آن لائن کے مطابق بینکرز کلب کے زیر اہتمام 14 ویں سٹیٹ بینک گورنر کپ انٹر بینک ریجنل کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18 کا افتتاح سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کے چیف مینجر وقاص کاشف باجوہ اور کرکٹر سعید اجمل نے مشترکہ طور پر کیا۔

دریں اثناء 14 ویں گورنر سٹیٹ بینک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ جس میں نیشنل بینک نے مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

تاہم زرعی ترقیاتی بینک کے شاہد مظفر نے شاندار سنچری کی بدولت 13 ویں اوور میں ہی یہ سکور پورا کر لیا۔ میچ کے اختتام پر چیف مینجر سٹیٹ بینک وقاص کاشف باجوہ نے افتتاحی میچ کی فاتح ٹیم کے مین آف دی میچ زرعی ترقیاتی بینک کے محمد شاہد کو انعام سے بھی نوازا۔

رکٹ کا ذکر کرتے ہوئے چیف مینجر نے کہا کہ یہ کھیل عالمی سطح پر پاکستان کے سافٹ امیج کو نمایاں کرنے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ورلڈکرکٹ چیمپئن شپ ٹرافی کے فائنل میچ کو دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی نے براہ راست اور لاکھوںلوگوںنے بلواسطہ طورپردیکھا۔اس میچ کی وجہ سے لوگوں کو پاکستان کے بارے میں اچھی رائے قائم کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ کی وجہ سے پاکستانی برآمدات پر بھی مثبت اثرات ہوئے جبکہ عالمی سطح پر لوگوں میں پاکستان کی مصنوعات خریدنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اگر اس میچ کے مالی فوائد کو دیکھا جائے تو اس سے پاکستان کے بارے میں لوگوں کے بہت سے خدشات دور ہوئے جنہیں ہم اربوں ڈالرخرچ کر کے بھی دور نہیں کر سکتے تھے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سٹیٹ بینک کھیلوں اور خاص طور پر کرکٹ کی ہر سطح پر سر پرستی کر رہا ہے۔

ریجنل مینجر زرعی ترقیاتی بینک رزاق شاہد نے بتایا کہ بوہڑاں والی گرائونڈ میں جاری اس ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ریجن کے مختلف بینکوں کی 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنا منٹ میں شامل کرکٹر کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جار ہی ہیں جبکہ اس کا فائنل 25 اکتوبر کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :