ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت کی بانی سے علیحدگی اختیار کرلی،ندیم نصرت اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے امریکا منتقل

پیر 16 اکتوبر 2017 21:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے بانی الطاف حسین سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ندیم نصرت کے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ چند ماہ سے مالی معاملے پر اختلافات چل رہے تھے، جس میں شدت آنے کے بعد انہوں نے ایم کیو ایم لندن کو خیرباد کہہ دیاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ علیحدگی کے بعد ندیم نصرت اہلخانہ کے ہمراہ لندن سے امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق واسع جلیل، انبساط ملک اور ذوالفقار حیدر سمیت ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے دیگر اہم رہنما پہلے ہی بانی کو چھوڑ چکے ہیں۔واضح رہے کہ ندیم نصرت نے 1997 میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے علیحدہ گروپ بنانے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایم کیو ایم کے اہم رہنمائوں نے مداخلت کرکے یہ اختلافات ختم کرائے تھے۔

یاد رہے کہ 22 اگست 2016 کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے کراچی اور امریکا میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب میں پاکستان مخالف نعرے لگائے تھے، جس پر 23 اگست کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے ہی بانی اور قائد الطاف حسین سے اعلان لاتعلقی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :