لاپتہ ترک خاندان کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا

میسوت، انکی اہلیہ ،دو بیٹیوں کے اغواء کا مقدمہ قریبی عزیز فاتح کی مدعیت میں درج کیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:44

لاپتہ ترک خاندان کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) ترک شہری نے پاک-ترک اسکولز اور کالجز سسٹم کے سابق ڈائریکٹر اور ان کے خاندان کے اغواء کا مقدمہ درج کرادیا۔لاہور کے تھانہ ستوکتلہ میں لاپتہ میسوت، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کے اغواء کا مقدمہ ان کے قریبی عزیز فاتح کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ترک خاندان نے پاکستان میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی تھی جنہیں گھر سے اغواء کیا گیا۔

مقدمہ درج کرانے والے ترک شہری نے مقدمہ میں بتایا کہ وہ بھی اغواء ہونے والوں میں شامل تھے لیکن ان سمیت 5 افراد کو منہ پر کپڑا ڈال کر لیجایا گیا۔ترک شہری کے مطابق ہمیں ایک بنگلے میں رکھا گیا پھر پولیس انہیں واپس چھوڑ گئی جبکہ اغوا ء کے وقت میسوت کی دونوں بیٹیاں رو رہی تھیں۔