اب آر اوز کے الیکشن نہیں ہونے دینگے، 2013ء کے مینڈیٹ والے خوش فہمی میں نہ رہیں‘آصف زرداری
نواز شریف خود کو بچانے کیلئے جمہوریت اور عدلیہ کو ناکام کرنا چاہ رہے ہیں،ان کی برا ئیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کر لیا ن) سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکتا،ملاقات تو دور کی بات نوازشریف سے فون پر بھی بات نہیں ہو سکتی،(ن) لیگ ہمارے منصوبے سی پیک کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے پنجاب میں بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے ،رہنما اور کارکن جان لڑا دیں،سابق صدر کی سابق ٹکٹ ہولڈرز ،رہنمائوںسے ملاقات ہر نشست پر امیدوار کھڑا کرنے ،انتخابی منشور میں عوامی مسائل کو فوکس کرنے کا فیصلہ،اپٹما کے رہنما گوہر اعجاز کی بھی سابق صدر سے ملاقات
پیر 16 اکتوبر 2017 21:44
(جاری ہے)
ملاقات کرنے والوں میںثمینہ خالد گھرکی،نوید چودھری ، فیصل میر،خرم لطیف کھوسہ،بیرسٹرعامر حسن،سہیل ملک،زاہد ذوالفقار سمیت دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن اور لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن بھی موجو دتھے ۔
اس موقع پر مجموعی معاملات پر کھل کر اظہار رائے کیا گیا اور آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں تجاویز بھی دی گئیں۔فیصلہ کیا گیا کہ ہر نشست سے امیدوار کھڑا کیا جائے گا اور انتخابی منشور میں عوامی مسائل کو فوکس کیا جائے گا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اس کے لئے رہنما او رکارکن اپنی جان لڑا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب آر اوز کے الیکشن نہیں ہونے دیں گے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ 2013ء کے مینڈیٹ والے کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پورا نظام تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،(ن) لیگ اداروں کے ساتھ تصادم کر کے جمہوریت کی نفی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں،(ن) لیگ جمہوریت کو ناکام کر کے ہماری قربانیوں کو زائل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو جھوٹے مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کیا ،(ن) لیگ والے مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دھونس پر اتر آئے ہیں،نواز شریف عدالتوں میں مقدمات لڑنے کے بجائے عدالتوں سے لڑ رہے ہیں،نواز شریف خود کو بچانے کیلئے جمہوریت اور عدلیہ کو ناکام کرنا چاہ رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی برا ئیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے،مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی،نواز شریف کیلئے نہیں۔ آصف زرداری نے واضح کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکتا،ملاقات تو دور کی بات ہے نوازشریف سے فون پر بھی بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ ہمارا تھا، آج اس کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) لینا چاہ رہی ہے، چین، ترکی اور ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کا پروگرام ہمارا تھا لیکن اسے چلنے نہیں دیا گیا۔اپٹما کے رہنما گوہر اعجاز نے بھی سابق صدر سے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.