ْمسلسل چوکس رہ کر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

پیر 16 اکتوبر 2017 21:44

ْمسلسل چوکس رہ کر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے،میئر اسلام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) میئر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی ای شیخ انصر عزیز نے کہا کہ مسلسل چوکس رہ کر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔ عوام الناس میں آگہی کے ساتھ ساتھ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے ایمرجنسی اینڈ دیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ونگ آڈٹ اینڈ پریوینشن کی ماہِ ستمبر کے دوران کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے فائر آڈٹ اور آگ سے تحفظ سے متعلقہ قوانین کی عملداری کے ذمہ دار افسران اور عملے کو اپنی کارکردگی کو مزید بڑھانا چاہیے تاکہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے حادثات یا ایمرجنسی کے واقعات میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

شہر میں آگ لگنے کے واقعات کے سدِ باب کے لیے تمام شہر کا سروے کر کے آگ بجھانے والے آلات اور ان کی کارکردگی کو جانچا جائے تاکہ اسلام آباد اور اس کے شہریوں کو ناخوشگوار صورتحال سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ ستمبر کے مہینے کے دوران 135 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جہاں پر اسلام آباد آگ سے بچائو اور جانوں کی حفاظت کے فائر سیفٹی ریگولیشن کی روشنی میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس سلسلہ میں122 نوٹس ،03 شو کازو فائنل ورننگ،03 ایڈاوئزی رپورٹس کے اجراء کے ساتھ ساتھ03 این او سی / پلان کی منظوری دی گئی۔ ریسکیو سٹاف کی تربیت کے لیی03 ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جن عمارتوں کا دورہ کر کے معائنہ کیا گیا ان میں05 رہائشی ،08 تعلیمی ادارہ،14کاروباری،01 اسمبلی،17 مرکنٹائل اور دیگر عمارات شامل ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ہائی رائز عمارات جو 15 میٹر سے بلند کی تعداد66جبکہ 69عمارتیں 15 میٹر سے کم اور اسی طرح05 سرکاری عمارتیں بلکہ130 پرائیویٹ عمارتیں شامل ہیں۔