سینیٹر سرا ج الحق کا شہید ہونے والے کیپٹن حسنین ، چار فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 16 اکتوبر 2017 21:44

سینیٹر سرا ج الحق کا شہید ہونے والے کیپٹن حسنین ، چار فوجی جوانوں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سرا ج الحق نے گزشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے کیپٹن حسنین سمیت چار فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خاندان پوری قوم کے سر کا تاج ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپوتوں نے اپنی جان دے کر پیغام دیا ہے کہ ملک و قوم کا تحفظ انہیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ۔ انہوںنے شہدا کیلئے بلندی درجات اور ان کے خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :