عماد وسیم اور افغان لڑکی کے درمیان ہونے والی انتہائی غیر اخلاقی گفتگو کی تفصیلات لیک ہو گئیں

پیر 16 اکتوبر 2017 21:44

عماد وسیم اور افغان لڑکی کے درمیان ہونے والی انتہائی غیر اخلاقی گفتگو ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹر عماد وسیم پر افغان خاتون نے ’بے وفائی‘ کے الزامات عائد کئے تو اس کے بعد کچھ تصاویر اور واٹس ایپ پر بھیجے گئے آڈیو پیغامات بھی لیک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عماد وسیم اس وقت ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم ان کی جانب سے افغان خاتون کو بھیجے گئے مزید مبینہ آڈیو پیغامات منظرعام پر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان پیغامات میں بھی عماد وسیم کو اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کرتے سنا جا سکتا ہے جس میں وہ ناصرف ’’چمی‘‘ دینے کی فرمائش کر رہے ہیں بلکہ ایسا مطالبہ بھی کر رہے ہیں جو یہاں بیان کرنا بھی مناسب نہیں ہے۔ان پیغامات کے لیک ہونے کے بعد مزید آڈیوز، ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے خدشات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے جو کرکٹر کی اخلاقی امیج کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان پیغامات پر صارفین کی جانب سے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جا رہا۔۔