امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کرم ایجنسی میں فوجی کیپٹن سمیت 4 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 16 اکتوبر 2017 21:35

امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کرم ایجنسی میں فوجی کیپٹن سمیت 4 اہلکاروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کرم ایجنسی میں فوجی کیپٹن سمیت 4 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہاکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے اصل ذمہ داروں اور ان کے آلہ کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجانا چاہئے، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے ایسی گھنائونی حرکتیں کر رہے ہیں ، دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار، دہشت اور خوف کی فضاء قائم کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :