کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر اعلی پنجاب

پیر 16 اکتوبر 2017 21:35

کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر اعلی پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں قانون اورانصاف کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں اورقانون سب کے لئے برابر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس پر تشددکے ذمہ داروں کیخلاف پولیس نے فوری ایکشن لیاہے اورپولیس نے ایم پی اے کے بیٹوں کو گرفتار کر کے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون فوری حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :