لخت جگر کو قتل کیا گیا قبر کشائی کر وا کر پوسٹمارٹم کروایا گیا والدہ کی سپیشل مجسٹریٹ کو درخواست

پیر 16 اکتوبر 2017 21:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) لخت جگر کو قتل کیا گیا قبر کشائی کر وا کر پوسٹمارٹم کروایا گیا والدہ کی سپیشل مجسٹریٹ کو درخواست تفصیل کے مطا بق چند پہلے وفات ]ا نے والے 30سا لہ شعیب کی والدہ شمشاد بی بی نے گز شتہ روز سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کر تے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ میرا لخت جگر ہارٹ اٹیک سے نہیں فوت ہوا غسل کے وقت مرحوم کے جسم پر تشدد کے نشان واضع ہو گئے تھے مجھے یقین ہے کہ میری بہو ارم نے اسے خود کسی کے ساتھ مل کر قتل کروایا ہے میرے بیٹے کی قبر کشا ئی کروا کر پوسٹمارٹم کروا یا جا ئے جبکہ ارم کے مطا بق اسکا خاوند دل کے عارضہ میں مبتلا تھا اسے شدید ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ اپنے خا لق حقیقی سے جا ملا سپشل مجسٹریٹ نے فوری طور پر قبر کشا ئی کر کے مرحوم کا پوسٹمارٹم کروانے کا حکم دیتے ہو ئے ڈسٹر کٹ ہسپتال کے ایم ایس کو میڈ یکل بورڈ تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے۔

متعلقہ عنوان :