واسا افسران و ملازمین کے لئے نئے گاڑیاں خر یدنے کا معاملہ

واسا نے بائیس گاڑیوں کی خریداری کے لئے صوبائی محکمہ فنانس کی کفایت شعار کمیٹی سے اجازت کے لئے سمری تیارکرلی ‘ذرائع

پیر 16 اکتوبر 2017 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) واسا افسران و ملازمین کے لئے نئے گاڑیاں خردینے کا معاملہ ، واسا نے بائیس گاڑیوں کی خریداری کے لئے صوبائی محکمہ فنانس کی کفایت شعار کمیٹی سے اجازت کے لئے سمری تیارکرلی ۔ذرائع کے مطابق واسا پرانی گاریوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے نئی گاڑیاں خریدے گا ۔

(جاری ہے)

واسا کو پرانی گاڑیوں کی نیلامی سے 3 کروڑ 32 لاکھ روپے حاصل ہوئے تھے ، واسا کی جانب سے نئی گاڑیوں میں کرولا ، ہائی لکس سنگل کیبن ، کلٹس اور رکشہ شامل ہیں ، واسا شہر میں گٹروں کے ڈھکنوں کی بروقت پہنچانے کے لئے دس رکشہ بھی خریدے گا ، رکشوں پر گٹروں کے ڈھکن لاد کر شکایات والی جگہوں پر پہنچایا جاسکے گا ، رکشوں کی خریداری گٹروں کو ڈھانپنے کے لئے کوئیک ریسپانس یونٹ کے قیام کے باعث کیا گیا ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے امریکہ روانگی سے قبل نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی گئی کہ کفایت شعاری کمیٹی کو کیس منظوری کے لئے بھجوایا جائے ، ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سمری تیار کرلی گئی ہے جسے منظوری کے لئے بھجوایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :