چکوال ، پولیس نے قتل کا اشتہاری مجرم ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:31

چکوال ، پولیس نے قتل کا اشتہاری مجرم ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈوہمن پولیس نے قتل کا اشتہاری مجرم ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ملزم ریاست علی ولد عاشق حسین قوم کھوکھر قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کا تعلق ایک قبضہ گروپ سے بتایا جاتا ہے اور ملزم راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہے۔ ڈوہمن کے ایس ایچ اور غلام اصغر چانڈیا نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :