مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے خلاف کی جانے والی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،چوہدری مشتاق گل

مخالفین مسلم لیگ ن کا مقابلہ سیاسی میدان کسی صورت نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے وہ آئے روز منفی اور بے بنیاد الزامات پر مبنی سیاست کر رہے ہیں

پیر 16 اکتوبر 2017 21:31

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جو سازشیں کی جا رہی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگی ، میاں نواز شریف ہر عدالت سے سرخرو ہوں گے ۔ ا ن خیالات کا اظہار اقلیتی رہنماء و پاکستان مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری مشتاق گل نے گل والا میں ایک اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ ن کا مقابلہ سیاسی میدان کسی صورت بھی نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے وہ آئے روز منفی اور بے بنیاد الزامات پر مبنی سیاست کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی کام اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے عملی اقدامات سے پوری قوم بخوبی آگاہ ہے اور وہ میاں برادران کی مخلصانہ اور ایماندارانہ قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں جس کا ثبوت حلقہ این اے 120 میں ہونے والے انتخابات کے نتائج ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی تمام تر سازشوں کے باوجود میاں نواز شریف کیخلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی عوام میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیں گے کہ پاکستان کی ترقی اور میاں نواز شریف لازم و ملزوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :