نارووال پولیس نے ایم ایس پر تشدد کرنے کے الزام میں لیگی ایم پی اے کے دو بیٹے گرفتار کر لیے

پیر 16 اکتوبر 2017 21:29

نارووال پولیس نے ایم ایس پر تشدد کرنے کے الزام میں لیگی ایم پی اے کے ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پولیس نے ایم ایس پر تشدد کرنے کے الزام میں لیگی ایم پی اے کے دو بیٹے گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سٹی سرکل پولیس شکرگڑھ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ کے ایم ایس ڈاکٹر طارق کی درخواست پر ہسپتال میں تلخ کلامی اورمبینہ طور پر تشدد کے الزام میں چھاپہ مار کر گھر سے حلقہ پی پی 133سے مسلم لیگ (ن) کے مقامی ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے دو بیٹوں زید اور ریاض کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے بیٹے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :