پرویز مشرف کو بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث کرنا سیاسی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے، پرویز مشرف جلد پاکستان آئیں گے،آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر مرزا فاروق جان ودیگر رہنمائوں کی پریس کانفرنس

پیر 16 اکتوبر 2017 21:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر مرزا فاروق جان، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری جاوید اقبال تھہیم ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات اختر بھٹہ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے فائدہ کس کو پہنچا یہ بات پوری قوم جانتی ہے قائد پرویز مشرف کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث کرنا سیاسی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے پرویز مشرف جلد پاکستان آئیں گے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے فائدہ کس کو پہنچا یہ بات پوری قوم جانتی ہے قائد پرویز مشرف کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث کرنا سیاسی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے (ن) لیگ کی اہم سیاسی شخصیت نواب اشرف خان کھیڑا کی اے پی ایم ایل میںشمولیت قائد پرویز مشرف کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا منہ بولتاثبوت ہے جلد ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے مزید اہم سیاسی شخصیات شامل ہو ں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر پارٹی رہنمائوں شفیق قریشی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر غلام نبی عباسی، ملک محسن بھٹہ، چوہدری شفیق احمد، پیرزادہ کلیم اسلم قریشی، جہانگیر نذیر، سمران عابد کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر (ن) لیگ کے رہنما نواب اشرف خان کھیڑا نے اے پی ایم ایل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہو ئے ساتھیوں سمیت اے پی ایم ایل میں شمو لیت کا اعلان کیا پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں بلکہ جس طرح حکمران عدلیہ، فوج، احتساب عدالت کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث افراد کا بلاامتیاز بے رحمانہ کڑا احتساب کیا جائے اور تین سالہ نگران حکومت بنائی جائے جو حقیقی معنوں میں لوٹ مار کرنے والوں سے لوٹی ہوئی دولت باہر کے ملکوں سے واپس لاکر ملک کا قرضہ اتارے تاکہ ہم ایک بہتر خوشحال مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں انہوں نے کہا کہ قائد پرویز مشرف کی قیادت میں متحدہ گرینڈ الائنس میں 30سے زائد جمہوری جماعتوں کا شامل ہونا خوش آئند اقدام ہے اور قائد پرویز مشرف پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل عام انتخابات میں دیانتدار، باصلاحیت ، پڑھے لکھے امیدواروں کو ٹکٹیں دے گی اور پارٹی میں شامل ہو نے والوں کو جائز مقام دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائد پرویز مشرف کے دور حکومت میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے میگا پراجیکٹس منصوبے مکمل ہو ئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر عوامی مسائل حل ہو ئے یہی وجہ ہے کہ آج