ملتان،ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:29

ملتان،ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوست محمد نامی مسافر انسانی اسمگلنگ میں ملوث اور ایف آئی اے کراچی سرکل کو مطلوب ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کے ذریعے جدہ سے آنے والے دوست محمد نامی مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کا رہائشی دوست محمد انسانی اسمگلنگ میں بلیک لسٹ اور ایف آئی اے کراچی سرکل کو مطلوب تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کو تفتیش کیلئے ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :