ملتان ، واسا کی غفلت اور سیورمینز کے نامناسب حفاظتی اقدام نے مزید 2 جانیں لے لیں،واساحکام کیخلاف مفتی عبدالقوی بھی سڑکوں پرنکل آئے

پیر 16 اکتوبر 2017 21:29

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) واسا کی غفلت اور سیور مینز کے نامناسب حفاظتی اقدام نے مزید 2 جانیں لے لیں۔ مین ہول میں ڈوبنے والے سیورمین کو بچاتے ہوئے شہری بھی ڈوب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں کئی روز سے بند پڑی سیوریج لائن کو کھولنے کیلئے 27 سالہ واسا سیورمین اللہ دتہ بغیر حفاظتی لباس اور اقدام کے مین ہول میں گیا۔

(جاری ہے)

سیور مین کافی دیر تک باہر نہ نکالا تو قریبی دکاندار 26 سالہ ساجد بھی مین ہول میں کود گیا، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کودی گئی۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد اللہ دتہ اور ساجد کی لاشیں باہر نکال لی ہیں۔دوسری طرف ملتان کے واساحکام کیخلاف مفتی عبدالقوی بھی سڑکوں پرنکل آئے،اپنے مدرسے جامعہ عبیدیہ کے باہر کئی دنوں سے کھڑے سیوریج کے پانی اورواساحکام کی غفلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پرمفتی عبدالقوی نے واساحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :