سیالکوٹ ،مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت نوجوان جاں بحق ،4خواتین سمیت 16افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 16 اکتوبر 2017 21:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت نوجوان جاں بحق ،4خواتین سمیت 16افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کے علاقہ کنگرہ مسیال روڈ پر ٹرالہ نے چاند گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چاند گاڑی میں سوار 72سالہ شمشاد بی بی زوجہ بابو خان25سالہ جنید ولد جاوید سکنہ کنگرہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 72سالہ شمشاد بی بی موقع پر جاںبحق ہوگئے۔ کنگرہ روڈ ملہے چک سٹاپ کے پاس ٹریکٹر ٹرالی روڈ کنارے کھڈے میں گرگئی جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور 25سالہ محمد شعیب ولد نذیر خان سکنہ مردان شدید زخمی ہوا جو بعدازاں موقعہ پر جاں بحق ہوگیا۔ موترہ سٹاپ پٹرول پمپ سے تیل ڈلوا کر نکلتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نمبری ایل ای ایس 6118کی ٹکر نوجوان زخمی 18سالہ اسامہ ولد مشتاق سکنہ جام کے چیمہ اپنی والدہ کے ہمراہ اپنا قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ڈسکہ جارہا تھا. راستے میں موترہ سٹاپ کے پاس موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوا کر نکلتے ہوئے ٹرک نے ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے اسامہ کی باء یں ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔دیگر حادثات میںسمبڑیال موڑ کے پاس چنگ چی رکشہ الٹنے سے 51سالہ سیماں بی بی ،خادم علی روڈ نامعلوم کیری ڈبہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی70سالہ بشارت علی،کاکے والی پلی کے پاس چنگ چی رکشہ بھینس سے ٹکرانے سی35سالہ یٰسمین بی بی ،آڈھا سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں31سالہ سجاد اور21سالہ سحرش،ریلوے روڈ موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے گر کر16سالہ شہرم اور17سالہ عمر،وزیرا ٓباد روڈ رائے پور سٹاپ کے پاس نامعلوم رکشہ کی ٹکر سے راہ گیر80سالہ عبدالعزیز،پسرور روڈ ہیبت پور سٹاپ کے پاس ۳موٹر سائیکلوں کے تصادم میں26سالہ طارق اور35سالہ آصف،برآمدی موڑ کے پاس کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں27سالہ ثناء بی بی ،کچہری روڈ موٹر سائیکل سے گر کر18سالہ علی رضا،پسرور روڈچائینہ چوک دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں63سالہ اصغر،خادم علی روڈ موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر35سالہ عبدالرحمان،ساہووالہ سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں18سالہ عمرفاروق،18سالہ علی،عدالت گڑھا روڈ نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی45سالہ محمد حفیظ،ڈیفنس روڈ واپڈا کالونی کے پاس موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں45سالہ مسرت بی بی ،پسرور روڈ لنگے سٹاپ کے پاس نامعلوم کار کی ٹکر سے راہ گیر50سالہ عبدالقیوم،بڈیانہ چونڈہ روڈ نامعلوم ٹیوٹا کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی50سالہ فظل اور40سالہ بی بی زوجہ فضل حسین شدید زخمی ہوگئے ریسکیورز نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :