پاکستانی عوام کا جاننا ضروری ہے کہ ریفرنسز کیس کا پانامہ سے دور دور کا تعلق نہیں، درخواست گزار کی جانب سے کوئی کرپشن کا الزام نہیں، جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت یہ کیسز چلائے جا رہے ہیں،تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ غریب عوام کا پیسہ چوری کا کیس ہے،اسحاق ڈار

کے خلاف کیس میں کسی کرپشن کا الزام نہیں ، یہ بیلٹ پیپر کے ذریعے نہیں آ سکتے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،اسحاق ڈارکے ذاتی کاروبار پر ریفرنس دائر کیے گئے ،ابھی تک نہیں معلوم ہو سکا کہ کس جرم میں پھنسانا ہے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 21:28

پاکستانی عوام کا جاننا ضروری ہے کہ ریفرنسز کیس کا پانامہ سے دور دور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا جاننا ضروری ہے کہ اس کیس کا پانامہ سے دور دور کا تعلق نہیں، جو درخواست گزار ہیں ان کی جانب سے کوئی کرپشن کا الزام نہیں، ایک جھوٹے پروپگنڈے کے تحت یہ کیسز چلائے جا رہئے ہیں،تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ غریب عوام کا پیسا چوری کا کیس ہے،اسحاق ڈار صاحب کے خلاف کیس میں کسی کرپشن کا الزام نہیں ہے، جو بیلٹ پیپر کے ذریعے نہیں آ سکتے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہئے ہیں،اسحاق ڈارصاحب کے جو ذاتی کاروبار ہیں ان پر ریفرنس دائر کیے گئے ہیںاور ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ کس جرم میں پھنسانا ہے ،جلدی کھانے میں منہ جل جاتا ہے اس وقت جن دستاویزات پر تحقیقات ہو رہی ہیں وہ اگست کے ماہ کی ہیں، فیصلہ آکامہ پر کر دیا گیا خط ڈیڑھ گھنے بعد ملا اور جواب پہلے دے دیا گیا،اسحاق ڈار عدالت میں آج دوسری مرتبہ پیش ہوئے استشنی کی درخواست مسترد کر دی گئی ،کیا ہم بھی اب بیماری کا بہانہ کریںٹی وی پر آ کر ماننے والے کہ گفٹ لیے گئے مگر وہ آزاد ہیں،یہاں پر چڑی پھڑکتی ہے تو ریڈ وارنٹ نکال دیئے جاتے ہیں،ریڈ زون میں دھرنے کے دوران لوگوں کو ڈنڈوں سے مارا گیا اورہمیں درس دیا جاتا ہے کہ اداروں کو مضبوط کریں، انھیں اداروں کا عمران خان پر کیس ہے ،دھرنوں کے باوجود حکومت معشیت کو مضبوط کرتی گئی، مہنگائی کی شرح اس سال سب سے کم رہی پاکستان کے اوپر جو قرض تھے ان میں کمی آئی ہیں،گزشتہ حکومتوں کا لیا گیا قرض اس حکومت نے ادا کیا،جب دھرنے دیئے گئے تب معشیت کا خیال نہیں آیا، پی ٹی آئی کواسفندیار ولی نے ٹھیک کہا جو اپنا گھر صاف نہیں کر سکتے وہ کیا پاکستان سنبھالیں گے واردات مسلم لیگ ن یا نواز کے خلاف نہیں جمہوریت کے خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق دار کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رہنمائوں کے خلاف کسی کرپشن کا احتساب نہین کیا جا رہا بلکہ جو لوگ بیلٹ پیپر کے ذریعے نہیں آ سکتے وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہئے ہیں۔اسحاق ڈارصاحب کے جو ذاتی کاروبار ہیں ان پر ریفرنس دائر کیے گئے ہیںاور ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ کس جرم میں پھنسانا ہے لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ جلدی کھانے سے منہ جل جاتا ہے اس وقت جن دستاویزات پر تحقیقات ہو رہی ہیں وہ اگست کے ماہ کی ہیںجبکہ فیصلہ آکامہ پر کر دیا گیا خط ڈیڑھ گھنے بعد ملا اور جواب پہلے دے دیا گیا۔

اسحاق ڈار عدالت میں آج دوسری مرتبہ پیش ہوئے استشنی کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔کیا ہم بھی اب بیماری کا بہانہ کریںٹی وی پر آ کر ماننے والے کہ گفٹ لیے گئے مگر وہ آزاد ہیں۔ہمارے یہاں پر جب کوئی چڑی بھی پھڑکتی ہے تو ریڈ وارنٹ نکال دیئے جاتے ہیں لیکن ریڈ زون میں دھرنے کے دوران لوگوں کو ڈنڈوں سے مارا گیا اورہمیں درس دیا جاتا ہے کہ اداروں کو مضبوط کریں۔انھیں اداروں کا عمران خان پر کیس ہے اوردھرنوں کے باوجود حکومت معشیت کو مضبوط کرتی گئی یہان تک کہ مہنگائی کی شرح اس سال سب سے کم رہی پاکستان کے اوپر جو قرض تھے ان میں کمی آئی ہیں یہ بات بھی نا قابل فراموش ہے کہ گزشتہ حکومتوں کا لیا گیا قرض اس حکومت نے ادا کیا تھا ۔