عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرینگے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جے یو آئی (ف) کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 16 اکتوبر 2017 21:28

عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرینگے۔ وہ پیر کو ملاقات کرنیو الے جے یو آئی (ف) کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر عطاالرحمان ، وفاقی وزیر اکرم درانی، پوسٹل سروسز کے وزیر مولانا امیر زمان ، رکن اسمبلی عثمان خان بدینی ،مولانا آغا محمد، جمال الدین ، قاری محمد یوسف ، مولانا گوہر شاہ، رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر ، نعیمہ کشور، شاہد ہ اختر ،عالیہ کامران ، سینیٹر صالح شاہ اور سینیٹر طلحہ محمود شامل تھے، ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ نے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہر ممکن معاونت کرینگے۔