قائد ملت خان لیاقت علی خان کی برسی منائی گئی

پیر 16 اکتوبر 2017 21:24

قائد ملت خان لیاقت علی خان کی برسی منائی گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ملک کے پہلے وزیراعظم قائد ملت خان لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی پیرکو منائی گئی۔ برسی کی مناسبت سے مزار قائد کے اخاطے میں فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

قران خوانی میں پاک بحریہ، پاکستان رینجرز سندھ کے افسران و جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد کے اخاطے میں مدفون قائد ملت کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتخہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :