وزیراعظم سے جے یو آئی (ف) کے ارکان پارلیمان پر مشتمل وفد کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

پیر 16 اکتوبر 2017 21:22

وزیراعظم سے جے یو آئی (ف) کے ارکان پارلیمان پر مشتمل وفد کی ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان پارلیمان پر مشتمل وفد نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان پارلیمان کے متعلقہ حلقوں کے بارے میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ارکان پارلیمان کو ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد میں وفاقی حکومت کی ہر ممکنہ معاونت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان، وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی، وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان، ارکان قومی اسمبلی میر عثمان خان بدینی، مولانا آغا محمد جمال الدین، قاری محمد یوسف، مولانا گوہر شاہ،شاہدہ اختر علی، آسیہ ناصر، نعیمہ کشور، عالیہ کامران، سینیٹر صالح شاہ اور سینیٹر طلحہ محمود شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :