جے پی رہنما سنگیت سوم نے تاج محل کو غداروں کی تعمیر اور بھارتی ثقافت پر دھبہ قرار دیدیا

نئی دہلی میں تعمیر لال قلعہ بھی غداروں کی تعمیر ہے کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس پر بھارتی جھنڈا لہرانا بند کریں، اسد الدین اویسی کا جواب

پیر 16 اکتوبر 2017 21:22

جے پی رہنما سنگیت سوم نے تاج محل کو غداروں کی تعمیر اور بھارتی ثقافت ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی رہنما سنگیت سوم نے تاج محل کو غداروں کی تعمیر اور بھارتی ثقافت پر دھبہ قرار دیدیا ہے ۔ جبکہ مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں تعمیر لال قلعہ بھی غداروں کی تعمیر ہے کیا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس پر بھارتی جھنڈا لہرانا بند کریں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بھارتی لوک سبھا (پارلیمنٹ) میں بی جے پی کے رہنما سنگیت سوم نے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ رویہ ظاہر کرتے ہوئے بھارت میں تاج محل تعمیر کروانے والا فعل بادشاہ بندوں کا قتل عام چاہتا تھا۔ ہندوستان میں تاج محل غداروں نے تعمیر کیا اور یہ بھارتی ثقافت پر سیاہ دھبہ ہے۔ جبکہ اسمبلی اجلاس میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے بی جے پی رہنما سنگیت سوم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تاج محل غداروں نے تعمیر کروایا تو نئی دہلی کا لال قلعہ بھی غداروں نے بنایا تھا۔

کیا مودی اس پر بھارتی جھنڈا لہرانا بند کر دینگی مودی یونیسکو سے کہیں تاج محل کو دنیا کی تاریخی مقامات کی فہرست سے نکال دے اور کیا مودی اور یوگی، مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو تاج محلد نہ جانے کا کہہ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :