حافظ آباد، ناجائز تعلقات سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو قتل کر دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:18

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) حافظ آباد کے علاقہ جیلانی پورہ میں ناجائز تعلقات سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دو خواتین کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے قتل ہونے والی خواتین کی نعشیں تحویل میں لے لیں جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او حافظ آباد سمیت دیگر اعلی حکام فوری طور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گائوں ٹھٹھہ بھون کا رہائشی عادل نامی نوجوان جیلانی پورہ کی رہائشی زوبیہ سے ناجائز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا۔ اسی غرض سے وہ آدھی رات کو مقتولہ کے گھر داخل ہوااور اسے زبردست ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔انکار پر فائرنگ کر دی جس سے زوبیہ اور اس کی خالہ رضیہ موقع پر جابحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے مقتولہ زوبیہ کی والدہ آسیہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملزم عادل مقتولہ زوبیہ کو تنگ کرتا تھا اور اس سے زبردستی ناجائز تعلقات استوار کرنے کیلئے زبردست ساتھ لے جانا چاہتا تھا۔ مقتولہ کی جانب سے انکار پر اس نے پلائنگ کر کے انتقامی کاروائی کی۔ سٹی پولیس نے دونوں نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم اور ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے کرائم سین یونٹ کو فوری طلب کیا گیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ تاہم مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ٹیمیں چھاپے ماررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :