حافظ آباد، ناگہانی صورتحال سے موئثر طور پر نمٹنے کے سلسلہ ڈسٹرکٹ جیل میں فرضی حفاظتی مشق کا اہتمام کیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 21:18

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر ناگہانی صورتحال سے موئثر طور پر نمٹنے اور متعلقہ محکموں کی تیاری کے جائزہ کے سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر حافظ آباد محمد عرفان کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں ایک فرضی حفاظتی مشق کا اہتمام کیا گیا ۔اس فرضی مشق کا بنیادی مقصد جیل کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور سامنے آنے والے نقائص کو دور کرکے انہیں فول پروف بنانا تھا۔

سول ڈیفنس آفیسر عرفان علی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایت تمام اہم سرکاری اداروں ،دفاتر ،سکولوں ،کالجوں اور عوامی مقامات کی خصوصی چیکنگ کی جا رہی ہے جسمیں متعلقہ محکموں کے ساتھ سول ڈیفنس کے افسران ،انسٹرکٹرز اور رضا کاران بھی حصہ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے اہم دفاتر ،اداروں اور عوامی مقامات کی مکمل چیکنگ کی جاتی ہے اور بغیر پیشگی اطلاع فرضی ہنگامی صورتحال کی کال چلوا کر یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ متعلقہ محکموں کی کارکردگی اور رد عمل کیسا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اور عوام مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ بطور شہری ہمارا فرض ہے کہ ہم مشکوک سرگرمیوں اور افراد کی نشان دہی کریں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انکے خلاف بروقت کاروائی کرتے ہوئے مذموم ارادوں کو ناکام بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس کے اہل کار اپنے فرائض پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کر رہے ہیںاور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :