بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 7سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پیر 16 اکتوبر 2017 19:33

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 7سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ ..
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16اکتوبر۔2017ء) قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 7سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔

(جاری ہے)

23سالہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران اپنے ون ڈے کیریئر کی7ویں سنچری سکور کی جس کے لیے انہوں نے محض33اننگز کا سہارا لیا، اس سے قبل کم ترین اننگز میں 7ون ڈے سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقی کپتان ہاشم آملا کے پاس تھا جنہوں نے41اننگز میں7سنچریاں سکور کی تھیں۔

ایشین بریڈمین ظہیر عباس کو42،جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو50اور سابق جنوبی افریقی اوپنر گیری کرسٹن اور سلمان بٹ کو52،52اننگز میں 7ون ڈے سنچریاں بنانے کااعزاز حاصل ہے۔ بابر اعظم نے اس  سینچری سے کرکٹ کی 46 سالہ تاریخ بدلی ہے۔

متعلقہ عنوان :