Live Updates

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے نام تحریک انصاف کا خط

قومی ایئرلائین میں مفادات کے تصادم اور کرپشن کے حوالے سے وضاحت مانگ لی قومی ایئرلائین کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے رو بہ زوال ہے، عندلیب عباس

پیر 16 اکتوبر 2017 21:16

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے نام تحریک انصاف کا خط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے نام خط ارسال کردیاہے۔یہ خط سینئر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے لکھا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے قومی ایئرلائین میں مفادات کے تصادم اور کرپشن کے حوالے سے وضاحت مانگ لی ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کی ساری توجہ آپ کی ذاتی ایئر لائین ایئر بلو کی جانب ہے۔

جبکہ قومی ایئرلائین کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے رو بہ زوال ہے۔وزیر اعظم بتائیں قومی ایئرلائین کے سابق سی ای اوبرنڈ ہلڈنبرانڈ کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلا عندلیب عباس نے یہ بھی لکھا کہ اربوں کی کرپشن میں ملوث شخص کو بیرون ملک کس نے فرار کروایا۔قومی ایئرلائین کے موجودہ سی ای او کی تقرری کیوں میرٹ پر نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

اس تقرری کے لیئے اشتہار کیوں نہیں دیا گیا۔

قومی ایئرلائین کا طیارہ پہلے مالٹا میں ایک فلم بندی کے لیئے دو لاکھ دس ہزار ڈالرز پر کرائے پر دیا گیا۔بعد ازاں اسے جرمنی کے عجائب گھر کو فروخت کردیا گیا, عندلیب عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اپ کی ذاتی ایئرلائین ایئر بلومیں ایسی واردات ہوتی تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا آپ کی ذاتی ایئرلائین تو انتہائی کامیاب ہے لیکن قومی ایئرلائین خسارے میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات