نوازشریف سے ملاقات تودورکی بات فون پربھی بات نہیں ہوسکتی،آصف زرداری

ہماری طرح ن لیگ بھی مقدمات کاسامناکرے،نوازشریف کی برائیوں کیخلاف کھڑاہونے کافیصلہ کرلیا،سی پیک ہمارامنصوبہ ہے لیکن کریڈٹ ن لیگ لیناچاہ رہی ہے۔ بلاول ہاؤس لاہورمیں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 16 اکتوبر 2017 19:31

نوازشریف سے ملاقات تودورکی بات فون پربھی بات نہیں ہوسکتی،آصف زرداری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر2017ء ) : پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا، نوازشریف سے ملاقات تودورکی بات فون پربھی بات نہیں ہوسکتی،ہم نے عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، ن لیگ بھی مقدمات کا سامنا کرے،نوازشریف کی برائیوں کیخلاف کھڑا ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،سی پیک ہمارا منصوبہ ہے لیکن کریڈٹ ن لیگ لینا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے آج بلاول ہاؤس لاہورمیں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اداروں کے ساتھ تصادم کرکے جمہوریت کی نفی کررہی ہے۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قریبانیاں دی ہیں جبکہ ن لیگ جمہوریت کو ناکام کرکے ہماری قربانیوں کوزائل کررہی ہے۔ن لیگ اداروں کے ساتھ محاذآرائی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے ن لیگ بھی اپنے مقدمات کاسامناکرے۔

آصف زرداری نے کہا کہ نوازشریف خود کوبچانے کیلئے جمہوریت اور اداروں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ ہم نوازشریف کی برائیوں کیخلاف کھڑا ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا،ملاقات تودورکی بات فون پربھی بات نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک ہمارا منصوبہ ہے لیکن کریڈٹ ن لیگ لینا چاہ رہی ہے۔چین ،ترکی اور ایران ے ساتھ بارٹرسسٹم کا پروگرام ہمارا تھا۔ لیکن ہمارے بارٹرسسٹم کوچلنے نہیں دیاگیا۔