خیبرپختونخوا اسمبلی رکن بخت بیدارکاسوال دو سال بعد ایجنڈے پر آیا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:41

خیبرپختونخوا اسمبلی رکن بخت بیدارکاسوال دو سال بعد ایجنڈے پر آیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں قومی وطن پارٹی کے رکن بخت بیدارکاسوال دو سال بعد ایجنڈے پر آیاجس پر انہوں نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے سوال واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران جب بخت بیدارکاسوال آیا توانہوں نے ایوان کوبتایاکہ ان کا سوال محکمہ بلدیات کے زیرنگرانی دیراپر اور دیرلوئر میں اپریل اور مئی 2015 میں ٹینڈرز مشتہرسے متعلق تھا جس کو دوسال بیت چکے ہیں اس سوال پر ابھی بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں بنتا اس لئے وہ اپناسوال واپس لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :