چکوال شہر کے 37 وارڈوں میں مرحلہ وار ڈینگی سپرے شروع کر دیا گیا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد خان کی ہدایت پر شعبہ سینی ٹیشن کے عملے نے شہر کی 37 وارڈوں میں مرحلہ وار ڈینگی سپرے شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سپرے سینٹری انسپکٹر ظہیر عباس اور صدر سینی ٹیشن یونین جاوید مسیح کی زیر نگرانی سپرے مین خالد محمود اور سبط الحسن شاہ روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس سپرے سے ڈینگی مچھر کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ عوامی حلقوں نے بلدیہ چکوال کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :