جھیل کنارے کلر کہار میں کار اور ٹرک میں تصادم، تین افراد شدید زخمی

پیر 16 اکتوبر 2017 20:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) جھیل کنارے کلر کہار میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں جاوید ولد نواز ساکن خوشاب، فہد ولد نواز ساکن خوشاب اور نعمان ولد شیر زمان ساکن خوشاب شامل ہیں۔ زخمیوں کو سر اورجسم پر چوٹیں آئیں۔ ریسکیو1122نے فوری طور پر زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :