آسٹریلیا میں زیر تعلیم چکوال سے تعلق رکھنے والے دو طلباء نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) آسٹریلیا میں زیر تعلیم ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے دو طلباء نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

ملک اخلاق مقبول ولد ملک ملک مقبول احمد اور حافظ جواد احمد ولد ملک محمد خالق ملک نے کنگز اون انسٹی ٹیوٹ سڈنی میں اپنی ذہانت اور محنت کو بروئے کار لاتے ہوئے بزنس پروفنشنل اکائونٹسی کی ناصرف ڈگری حاصل کی بلکہ اس میں ایک پراجیکٹ جس کا پہلے امریکن یونیورسٹی میں قائم450ڈالرز فی شیئر کا ریکارڈ تھا 600ڈالر فی شیئر بنا کر اپنے اور پاکستان کے نام کو رجسٹرڈ کرایا۔ جو کہ بزنس ہسٹر ی کا نیا ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :