Live Updates

اللہ کریم کے فضل و احسان سے میرا منی ٹریل آج ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا, عمران خان

سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی تمام اضافی دستاویز آج جمع کروا دیں،انتہائی عمدگی سے دستاویزی ریکارڈ سنبھالے رکھنے پر جمائما کا بھی شکرگزار ہوں ،ٹوئٹ

پیر 16 اکتوبر 2017 20:39

اللہ کریم کے فضل و احسان سے میرا منی ٹریل آج ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا, ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) اللہ کریم کے فضل و احسان سے میرا منی ٹریل آج ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی تمام اضافی دستاویز جمع کروا دی ہیں۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سماجی رابطے کی سائیٹ پر اپنے جاری کردی ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتہائی عمدگی سے دستاویزی ریکارڈ سنبھالے رکھنے پر جمائما کا بھی شکرگزار ہوں۔

چھ سو بہتر ہزار پاؤنڈز کا مکمل ریکارڈ اب سپریم کورٹ کے سامنے موجود ہے۔نواز شریف نے قطری کے جعلی خط کے علاوہ 300 ارب کی منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ایک دوست نے اس سارے منظر نامے پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کیا ہے کہ اگر وہ میری جگہ ہوتا تو اس کی سابق اہلیہ شریفوں سے پیسے لیتی اور مجھے جیل بھجوا دیتی:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :