ویسٹ انڈیز ویمن نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا ویمن کو 40 رنز سے ہرا دیا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:39

ویسٹ انڈیز ویمن نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا ویمن کو 40 رنز سے ہرا دیا
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2017ء) ویسٹ انڈیز ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا ویمن کو 40 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کپتان سٹیفنی ٹیلر 55 اور ہیلے میتھیوز 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ سری وردنے نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40.4 اوورز میں 142 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ سرنگیکا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سٹیفنی ٹیلر اور شکیرا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :