میئر کراچی کی اے ڈی پی کے تحت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ،مرمت وبحالی سمیت جیسے فوری نوعیت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 16 اکتوبر 2017 20:34

میئر کراچی کی اے ڈی پی کے تحت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ،مرمت وبحالی سمیت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے تحت مرکزی اور ذیلی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ،مرمت وبحالی سمیت اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کو بچھانے جیسے فوری نوعیت کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد سہولت فراہم کی جاسکے، یہ بات انہوں نے ضلع ملیر اور کورنگی میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی 2017-18 ء کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں پر ہونے والے کام کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری،ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین مالیات کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین آراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر فنانس محمود بیگ، میئر کراچی کے ایڈوائزر فرحت خان اور دیگر افسران نے شرکت کی،میئر کراچی نے کہا کہ ضلع ملیر اور کورنگی کے مکینوں اورصنعتی اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کو سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ ، اسٹریٹ لائٹس کی خرابی، سیوریج لائنوں سے رسائو سمیت متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہیں حل کرنے کے لئے یہ اسکیمیں بنائی گئی ہیں اور ان کے اصل فوائد تبھی ہوں گے جب انہیں تیز رفتاری سے کام کرتے ہوئے مکمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ جن اسکیموں پر کام جاری ہے ان کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ کوشش ہونی چاہئے کہ تمام کام جلد ازجلد مکمل ہوں، انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران محکمہ فنانس اور انجینئرنگ کے شعبوں سے مکمل کوآرڈینیشن رکھیں اور جہاں کہیں رکاوٹیں آئیں انہیں فوری دور کیا جائے، ہمارا مقصد بہترین معیار کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی جلد ازجلد تکمیل ہے تاکہ شہر کے مسائل تیزی سے حل ہوں اور شہریوں کو ریلیف مل سکے، انہوں نے کہا کہ ملیر اور کورنگی کراچی کے اہم اضلاع ہیں جہاں ماضی میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی گئی جس کے باعث مختلف علاقوں بشمول صنعتی زون میں روڈز، انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار تھا جبکہ سڑکیں اور گلیاں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں تاہم منتخب بلدیاتی قیاد ت نے ان مسائل کے حل پر فوری توجہ دی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے اور جتنے بھی وسائل میسر ہیں انہیں بروئے کار لا کر ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے جس سے شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں سہولت فراہم ہوسکے، اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ضلع ملیر میں سڑکوں اور پلوں پر مشتمل انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی کل 26اسکیموں پر 527.623 ملین روپے کی لاگت سے کام شروع کیا گیا جس میں 91.027 ملین روپے لاگت سے 7 اسکیمیں مکمل کرلی گئیں جبکہ 2اسکیمیں تکمیل کے قریب ہیں اور باقی اسکیموں پر کام جاری ہے، ان اسکیموں میں 98.547 ملین روپے کی لاگت سے 15000 روڈسے زمان ٹائون لانڈھی تک روڈ نمبر 362 کے دائیں ٹریک کی بحالی و مرمت، 20 ملین روپے کی لاگت سے کیٹل کالونی ، بلال کالونی کورنگی کے علاقے کی بحالی و ترقی، شاہ رسول کالونی ، ہجرت کالونی، شیریں جناح کالونی میں اسٹریٹ لائٹس کی بہتری، مسلم آباد، دائود چورنگی، معین آباد اور مظفر آباد میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر اور سی سی فلورنگ سیوریج لائن کے علاوہ 8000 روڈ سے 10000 روڈ کورنگی تک 1100 روڈ کی تعمیر (فیز I اور II )ملت موڑ سے جامعہ ملیہ براستہ دہلی سوداگران سوسائٹی روڈ کی تعمیر ، اصفہان ٹائون سے شاہراہ الطاف شارع فیصل کے روڈ کی بہتری، چکرا گوٹھ اور جے ون ایریا مہران ٹائون کورنگی میں سی سی فلورنگ اور سیوریج لائن کو بچھانے کے علاوہ سڑک کی بہتری اور ضلع کورنگی میں کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت سمیت متعدد دیگر اسکیمیں شامل ہیں جبکہ ضلع ملیر میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے تحت سڑکوں اور پلوں کی 476.822 ملین روپے کی لاگت کی کل 26 اسکیموں میں سے 6اسکیمیں تکمیل کے قریب ہیں جبکہ 3.800 ملین روپے کی لاگت سے کٹھور ایریا میں ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس اور پولز سمیت سولر سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں 20 ملین روپے کی لاگت سے کھوکھراپار بس اسٹاپ کا عمار یاسر سوسائٹی سڑک کی تعمیر چمن کالونی،سہون اسٹار تا مہران ہوٹل سڑک کی بحالی ، فقیرا گوٹھ یوسی 5 میں اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ، کھوکھراپار نمبر6 سے سعودآباد چوک تک سیوریج لائن کی تنصیب، غریب آباد اور میراں گوٹھ کی مختلف سڑکوں اور اندرونی گلیوں کی تعمیر ، میمن گوٹھ مین روڈ پر سیوریج لائن کی تنصیب سمیت ضلع ملیر میں کے ایم سی کی سڑکوں اسٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت کے کام شامل ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :