حکومت اور اداروں کے درمیان جاری محاذ آرائی خطرناک تشوناک ہے ،مولانا عبدالغفور حیدری

ہمیشہ کہا ہے ملک میں محاذ آرائی سے عدم استحکام ہوگا اور سسٹم برباد ہوگا ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

پیر 16 اکتوبر 2017 20:34

حکومت اور اداروں کے درمیان جاری محاذ آرائی خطرناک تشوناک ہے ،مولانا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی جنرل سیکر ٹری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کے درمیان جاری محاذ آرائی خطرناک تشوناک ہے ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ملک میں محاذ آرائی سے عدم استحکام ہوگا اور سسٹم برباد ہوگا ،انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو چائیے کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیں ٹکرائو سے خطرہ ہے کہ کوئی بڑانقصان نہ ہوجائے اس سے جمہوریت اور سسٹم ڈی ریل ہونے کا بھی خدشہ موجود ہے میرا بر سر اقتدار لوگوں کو مشورہ ہے کہ وہ دو اندیشی سے کام لیں ، فیصلے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں اور ٹکرائو کر نے سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن 25اکتوبر کو کوئٹہ پہنچیں گے ،26اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کریں گے اور 27اکتوبر کو اگر سیکورٹی خدشات نہ ہوئے تو مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے بصورت دیگر جا مع مسجد ٹی اینڈ ٹی کالونی میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ریاست کے ساتھ ہیں اور دہشتگردوں کی سوچ و نظریے کی مخالفت اور مذمت کر تے ہیںقومی سلا متی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کوئی بھی ہمیں دہشتگردی کے ذریعے اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں کروا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :