وہاڑی،خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام

پیر 16 اکتوبر 2017 20:33

وہاڑی۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈک کمپلیکس وہاڑی میں تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی علی اکبر بھٹی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہو ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ کھانے پینے کی عادات اورطرز زندگی میں تبدیلی بیماریوں کے پھیلاؤ کی ایک وجہ ہے سادہ اور قدرتی خوراک چھوڑ کر بازاری فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ حفطان صحت کے اصولوں کے پیش نظر قدرتی خوراک، پھل سبزیاں اور دودھ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جہانزیب نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع بھر میں ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش تیار کرنیوالوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کررہی ہے، اس سلسلہ میں آگاہی بھی دی جا رہی ہے تمام تعلیمی اداروں میں مشروبات پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے اور ہمیں اپنے بچوں کو بھی غیر معیاری اشیاء سے بچانا چاہیے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ حکومت ملک میں زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے اور بیماریوں سے پاک خالص خوراک کے حصول میں خود کفالت حکومت کی ترجیح ہے ،تقریب کے آخر میں واک بھی کی اور متوازن اور خالص خوراک کے متعلق آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ،واک میں محکمہ خوراک، ریڈک، زراعت اور سول سوسائٹی سے مرد وخواتین نے شرکت کی۔