ٹیچنگ ہسپتال میں جدید مشینیں ،آپریشن تھیٹر اور نیوروسرجن کی سہولت ہوگی،ڈاکٹر محمد سعید

پیر 16 اکتوبر 2017 20:33

ڈی جی خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) ٹیچنگ ہسپتال میں 50 بیڈ کا وارڈ تعمیر ہو رہاہے جس میں جدید مشینیں ،آپریشن تھیڑ اور نیوروسرجن کی سہولت ہوگی اس کا جلد ہی آغاز ہو جائے گا، مریضوں کو لاہور اور اسلام آباد جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی، اس سے عوام کو فائدہ ہوگا،یہ بات پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرمحمد سعیدنے کمر کی چوٹ کے عالمی دن کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتال میں آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی ،اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر اقبال احمد کھرل ،اسسٹنٹ پروفیسرنیوروسرجن ڈاکٹر عطاالرحمن بزدار نے خطاب کیا واک کے شرکاء میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی ،ڈاکٹر شیر باز کھوسہ ،ڈاکٹر ریاض خواجہ ،پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمن ،ڈاکٹر خالد تحسین ،ڈاکٹر واحد سلیم، ہیڈنیوروسرجری ڈیپارنمنٹ پروفیسر شیرالزمان بھٹی و دیگر شریک تھے، اس موقع پر نیورو سرجری ڈیپارنمنٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی آوٹ ڈور آپریشن کے لحاظ سے فنشنل ہے ،شعبہ نیوروسرجری میں حرام مغزاور ریڑھ کی ہڈی سے متعلقہ تمام علاج اور آپریشن کی سہولت موجود ہے جہاں دن رات کام ہورہاہے ۔

متعلقہ عنوان :