ڈیرہ غازیخان مظفرگڑھ روڈ کی بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں،اللہ رکھا انجم

پیر 16 اکتوبر 2017 20:33

ڈی جی خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان مظفرگڑھ روڈ کی بروقت تکمیل کیلئے حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں مالکان سے رقبہ حاصل کرنے کیلئے تخمینہ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر کارروائی کی رپورٹ پیش کی جائی․ انہوںنے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ زراعت ، فشریز ،ر یونیو اور دیگرمحکمے مل کر کام کریں ․ باہمی رابطہ بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں ایک دوسرے پر ڈالنے کی بجائے مفاد عامہ کو ترجیح دیتے ہوئے مل کر کام کیا جائے ․ انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کیلئے سڑک کایہ منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے او رحکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ اسے رواں مالی سال کے اندر مکمل کیا جائے ․ 54کلو میٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر پر 13ارب 38کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے دریں اثنا محکمہ ریونیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ سرکاری واجبات کی وصولی میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی․ ریونیو افسران فیلڈ میں نکلیں ․ سرکاری اہداف کے حصول کیلئے فعال کردارادا کیا جائی․ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن انتقالات ، کھیوٹ اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ․ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں دلچسپی نہ لینے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائی․ اجلاس میں ابتک کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا․ اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو و جنرل میاں محمد اقبالمظہر سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔