زرعی ادویات میں ملاوٹ اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

پیر 16 اکتوبر 2017 20:33

ڈی جی خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ زرعی ادویات میں ملاوٹ اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی․ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف موثر کارروائی جاری ہے ․ ضلعی سطح پر مشاورتی کمیٹی برائے زراعت کے علاوہ ٹاسک فورسز کام کررہی ہیں ․ انہوںنے یہ بات ٹاسک فورس اور مشاورتی کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھاد ، پیسٹی سائیڈز میںملاوٹ ، نہری پانی کی چوری کی نشاندہی کی جائے ․ عوام میں بے نقاب کرنے سے ہی مکروہ دھندہ سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتاہے ․ ڈ پٹی کمشنر نے کہاکہ ٹاسک فورسز ملاوٹی اشیاء کے محفوظ نمونے لیبارٹری تک بروقت ترسیل اور رپورٹ کیلئے ذاتی دلچسپی لی جائے ․ عدالت میںکیسز کی پیروی کی جائے جس کیلئے پبلک پراسیکیوٹرفعال کردارادا کریں اجلاس میں فی ایکڑ زرعی پیداوار میں اضافے سمیت دیگر تجاویز پر لائحہ عمل مرتب کیاگیا ․ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل میاں محمد اقبال مظہر مہار ، اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ کمیٹی کے اراکین موجو دتھے ․