جانبدار افسران و عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اللہ رکھا انجم

پیر 16 اکتوبر 2017 20:33

ڈی جی خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق و فلاح و بہبود کا خیال رکھا جائے گا․ درخواستو ں کا جانچ پڑتال کے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو․ جانبداری اور امتیازی سلوک کی شکایت ثابت ہونے پر ملوث افسران و عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی․ انہوںنے یہ بات ضلعی بہبود فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی․ ڈپٹی کمشنر نے بہبود فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف کی درخواستوں کا از سر نو جائزہ لینے کیلئے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں او رایک ہفتے کے اندر جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا․ اجلاس میں تعلیمی وظائف کی 1648درخواستوں پر ایک کروڑ 31لاکھ 29ہزار روپے کی منظوری کیلئے رپورٹ پیش کی گئی․ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل میاں محمد اقبال مظہر مہار ، سی ای او تعلیم عبدالغفار لنگاہ ، جی اے آر محمدانور سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔