ڈی جی خان، غیر قانونی راہداری فیس کی وصول کرنیوالے افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری

پیر 16 اکتوبر 2017 20:33

ڈی جی خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھاانجم نے ضلع میں غیر قانونی راہداری فیس کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کو ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ․ اہم مقامات کی مانیٹرنگ کیلئے خفیہ کیمرے نصب کیے جائیں گے اور ڈی سی آفس میں آن لائن مانیٹرنگ کو یقینی بنایاجائے گا․ کلاس سی سٹینڈ سے وصول ہونے والی فیس انہیں سٹینڈ میں صفائی ، سکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی․ آمدنی او رخرچ کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس کیلئے الگ اکاونٹ کھلوانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ․ 31دسمبر 2016تک سٹینڈ فیس کے بیلنس اور یکم جنوری 2017سے ابتک کی وصولی کا بھی ریکارڈ طلب کر لیاگیا ہی․ ڈپٹی کمشنر نے یہ فیصلے سی کلاس سٹینڈ کے فیسوں میں اضافہ کے حوالہ سے درخواست پر جائزہ اجلاس میںکیی․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سیکرٹری آر ٹی اے ، ڈی ایس پی ٹریفک اور کارپوریشن کا نمائندہ مشترکہ سروے کر کے سٹینڈکی ابتک کی صورتحال ، صفائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں گے اور کارپوریشن 15روز کے اندر بہتر سہولیات فراہم کر کے دکھائے گی، بعدازاں فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ قانون کے تحت کارپوریشن پابند ہوگی کہ فیسوں کی وصولی اور اخراجات کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے سمیت کمیٹی سے منظوری لے گی ․ اجلاس میں سٹینڈ کی فیس او راخراجات کے حوالے سے آڈٹ کمیٹی بھی تشکیل دینے کا عندیہ دیاگیا ا س موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل میاں محمداقبال مظہر مہار ، سیکرٹری آر ٹی اے کاشف جلیل ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد رئیس کارپوریشن کے محمد یار سمیت دیگر افسران موجود تھے ․