ملتان،چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں ورلڈ سٹوڈنٹ ڈے کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

ملتان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروملتان کے زیراہتمام ’’ورلڈ سٹوڈنٹ ڈے‘‘ کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی،ادارے کے ڈسٹرکٹ آفیسر محمد سمیع نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن سکول میں اس وقت لاوارث ،گمشدہ اور بے آسراء 70کے قریب سٹریٹ چلڈرن زیرتعلیم ہیں،ایسے بچوںکو معاشرے کامفید شہری بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں،انہوں نے بچوں کو ورلڈ سٹوڈنٹ ڈے کے حوالے اور تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بھی دی،اس موقع پر فرح ناز،نوید مختار ،رومان ارشد سمیت دیگر نے سٹاف ممبرز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :