خانیوال،ضلعی کمیٹیوں کو فعال کرنے کیلئے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں سے رپورٹس طلب

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

خانیوال۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)صوبے بھر میں ضلعی کمیٹیوں کو فعال کرنے اور مختلف حوالوں سے مکمل چھان بین کرنے کیلئے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں سے رپورٹس طلب کرلی گئیں، تفصیل کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں سے امن کمیٹیوں کی کارکردگی ،ممبران کا اثرورسوخ اور ا ن کی سیاسی ،مذہبی وابستگی مانگی گئی ہے ،اس طرح پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور سکول مینجمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرنے اور ان کی رپورٹس ریگولر بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔