ذہنی سکون نے انسانی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل کر لی ہے،پروفیسر حمید رضا

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

ملتان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے صدر پروفیسرحمید رضا صدیقی نے کہا ہے کہ ذہنی سکون نے انسانی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل کر لی ہے ،ذہنی سکون حاصل کرنے کیلئے لوگ مختلف ٹوٹکے استعمال کر رہے ہیںاور ماہر نجوم سے رابطہ کر رہے ہیں،اس سلسلے میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد ماہر نفسیات سے رابطہ کرنا چاہیئے تا کہ ان کو صحیح رہنمائی مل سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کریسنٹ لائنز کلب اور نجات ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام آگاہی واک برائے ذہنی امراض کے موقع پر کیا، اس موقع پر ماہر نفسیات ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا غربت ،مہنگائی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے ، ذہنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے اور اسکے علاوہ ۵ وقت کی نماز کو اپنا معمول بنا لیں تو ہم ذہنی امراض سے نجات پا سکتے ہیں،اس موقع پر الیاس محمود ڈوگر،سیف اللہ چوہدری،سہیل عمران صدیقی، پرویزاحمد سلہری و دیگر ممبران شریک تھے