تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

چنیوٹ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا روڈ پر تیزٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار سکینہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غلام شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :