نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

چنیوٹ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2017ء)نابینا افراد کے عالمی دن کے حوالے سے یو سی ڈی پروجیکٹ شوشل ویلفیئر چنیوٹ کے زیر اہتمام ایک ایم اے ہال میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلیفئر فرخ رضوان ،شوشل ویلفیئر آفیسر و آرگنائزر پروگرام ظفر عباس ، حاجی محمد نعیم ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن این جی اوز مہر محمد خالد چیئرمین میونسپل کمیٹی میڈیم طاہرہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122، سید نورالحسن شاہ، شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان نے ؒخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کیلئے ہم سب مل کر کام کریں گے یہ انسانیت کی بھلائی کا کام ہے ایک دوسرے کے کام آنا نیکی کا کام ہے نابینا افراد کیلئے جو کچھ ہو سکا ہم کریں گے حکومت نابینا افراد کی فلاح و بہبود کیلئے بے پناہ کام کر رہی ہے اس موقع پر شوشل ویلیفئر یوسی ڈی پروجیکٹ کے تحت مہمانان گرامی نے نابینا افراد میں سفید چھڑیا ں بھی تقسیم کیں۔