چنیوٹ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، خاتون جاں بحق

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) پیلو و ال سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرگودھا روڈ پر تیزٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار سکینہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غلام شدید زخمی ہو گیا جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :