سرگودھا ،سیشن کورٹ نے 77پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

بلا ضمانت وارنٹ سیشن کورٹ کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت سینکڑوں فوجداری مقدمات میں بار بار طلب کرنے کے احکامات کے باوجود حاضر نہ ہونے پرجاری کئے گئے ہیں

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سیشن کورٹ سرگودھا کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت سینکڑوں فوجداری مقدمات میں بار بار طلب کرنے کے احکامات کے باوجود حاضر نہ ہونے والے سرگودھا پولیس کے 77 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری بلاضمانت جاری کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرگودھا پولیس کا قبلہ درست کرتے ہوئے عدالتوں میں شہادت اور بیانات کیلئے حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ زیر سماعت سنگین مقدمات کے جلد فیصلے ممکن ہوسکیں۔

(جاری ہے)

عدالتی ذرائع کے مطابق ان ملازمین میں 38 بڑے تھانیدار اور 16 چھوٹے تھانیدار بھی شامل ہیں۔ جو عرصہ دراز سے زیر سماعت مقدمات میں شہادتوں کیلئے حاضر نہیں ہورہے تھے۔

متعلقہ عنوان :