سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پیر 16 اکتوبر 2017 20:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2017ء) سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانہ کھوہ کا رہائشی عتیق اپنی اہلیہ فاطمہ اور ایک عزیز محمد ریاض کے ساتھ موٹر سائیکل پر لکسیاں سے گھر جارہے تھے کہ جلہ مخدوم سے کوٹمومن جانے والے ڈمپر نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے نتیجہ میں محمد ریاض موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عتیق اور فاطمہ بی بی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :